ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکینرا کے رکن پارلیمان سے اشتعال انگیز بیانات دینے کے بجائے   یتیم لڑکیوں سے کیا ہوا وعدہ پور ا کرنےکا مطالبہ

اترکینرا کے رکن پارلیمان سے اشتعال انگیز بیانات دینے کے بجائے   یتیم لڑکیوں سے کیا ہوا وعدہ پور ا کرنےکا مطالبہ

Sat, 28 Oct 2017 21:57:47    S.O. News Service

کاروار:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کڈواڑ زری واڑا دیہات میں سال 2009 میں ہوئے پہاڑ کھسکنے سے ہوئے حادثےمیں ہلاک شدہ 21 افراد میں سے 3کو مرکزی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔ متاثرین کو فوری طورپر معاوضہ اداکرنے متاثرہ خاندان کے  راجن کوٹھارکر نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے وزیر اعظم کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

راجن کوٹھا رکر نے بتایا کہ پہاڑ کھسکنے سے ان  کی ماں کملا، بھائی راجیش اور بہن ریشما ہلاک ہوئی تھیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے فی کس 1لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا  کیا جاچکا ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کے آفاقی حادثات منصوبے کے تحت ملنے والا 1الاکھ روپیوں کے معاوضہ کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ا س کے لئے متعلقہ افسران سے اپیل کرنے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے  وزیرا عظم کے نام میمورنڈم پیش کیا ہے۔

رکن پارلیمان اور وزیراعلیٰ کی   وعدہ خلافی : حادثے میں شری ناتھ گویکر نامی جوڑا ہلاک ہوگیا تھا۔ ان کی 3بیٹیاں زندہ بچ گئی تھیں۔ رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان تینوں بیٹیوں  کو اپنے کدمبا چاری ٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے گود لیں گے۔ 7-8سال ہورہے ہیں وہ تینوں بیٹیاں وعدے کے وفا ہونے کے انتظارمیں ہیں۔ جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک نے اس مو قع پر رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے سے کہاکہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برباد کرنے والے اشتعال انگیز بیانات دینا بند کریں اور یتیم بچوں کے لئے کیا گیا  اپنا وعدہ پورا کریں۔

اسی طرح اس وقت کے وزیرا علیٰ بی ایس یڈیورپا نے بھی شہر کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ سب کے سب  ابھی تک صرف وعدے ہی رہ گئے ہیں اور اُن وعدوں کو اتنا عرصہ گذرنے کے بائوجود پورا نہیں کیا گیا ہے ، مادھونائک نے الزام لگایا کہ  عوامی نمائندوں نے  صرف جھوٹے وعدے کئے، مگر اُنہیں پورا نہیں کیا ایسی صورت میں ان کا بطور عوامی نمائندے کے اپنی حیثیت باقی رکھنا ممکن نہیں ہے


Share: